نوشہرہ ،اے اے سی کے مختلف دکانوں پر چھاپے ،کئی دکانیں سیل

نوشہرہ ،اے اے سی کے مختلف دکانوں پر چھاپے ،کئی دکانیں سیل

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کینٹ اور رسالپور میں لاکھوں روپے مالیت کے زائد المعیاد غیرملکی کاسمیٹکس مصنوعات کی دکانوں پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ کے چھاپے زائد المعیاد غیرملکی کاسمیٹیکس مصنوعات فروخت کرنے والے دکانوں کو سیل کردیا جبکہ زائد المعیاد غیرملکی کاسمیٹیکس مصنوعات فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم غیرمعیاری کاسٹمیکٹس مصنوعات تلف کردی گئی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمدسکندر زیشان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹر محسن حبیب نے نوشہرہ کینٹ اور رسالپور کے بازاروں میں کاسمیٹیکس ، ادویات کی دکانوں پر چھاپے مارے جس کے نتیجے میں نوشہرہ کینٹ میں عزیز میڈیکوز اور اقبال میڈیکوز کے پاس زائد المعیاد غیرملکی کاسمیٹیکس مصنوعات برآمد ہوئے جس میں شیمپو، پرفیوم، بے بی لوشن ،ٹیلکم پاؤڈر اور ان کے ساشے شامل تھے جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے زائد المعیاد کاسمیٹیکس اپنی تحویل میں لے کر دکانوں کو سیل کردیا اور زائد المعیاد کاسمیٹیکس کو جلا کر تلف کردئیے جبکہ عزیز میڈیکوز نوشہرہ کینٹ اور اقبال میڈیکوز پر بھاری جرمانہ عائد کردئیے انہوں نے میڈیکل سٹورز اور کاسمیٹیکس کے دکانداروں کو تنبہیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ زائد المعیاد غیرمعیاری مصنوعات فروخت کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر جرمانوں کے علاوہ ان کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -