بخشالی ،نہر روڈ پر کام بندش کیخلاف احتجاج کا کال واپس

بخشالی ،نہر روڈ پر کام بندش کیخلاف احتجاج کا کال واپس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بخشالی( نمائندہ پاکستان )یونین کونسل پلوڈھیری کے منتخب ناظمین اور کونسلران نے نہر اپر سوات روڈ پر کام کی بندش کے حوالے سے احتجاج کی کال واپس لے لی ،ایم پی اے طفیل انجم کے ساتھ مذاکرات کامیاب ،درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ایم پی اے کی یقین دہانی ،نہر اپر سوات روڈ کی توسیع وتعمیر نو پر جلد سے جلد کام شروع کرنے کا وعدہ ،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل پلوڈھیری کے منتخب ناظمین اور کونسلران عرصہ دراز سے نہر اپر سوات روڈ کی توسیع اورتعمیر نو کے حوالے سے کام میں رکاوٹ اور سست روی کے خلاف وقتاًفوقتاًاحتجاجی مظاہرے کرتے تھے جس میں ایم پی اے اور ٹھیکدار کو ہدف تنقید بنایا جاتا تھا کیونکہ روڈ میں استعمال ہونے والی کچی مٹی راہگیروں کے لئے مسئلہ بنتا تھا تو دوسری طرف سڑک کے دونوں اطراف پورا علاقہ گردو غبار کی اماجگاہ بن چکا تھا جس سے مختلف اقسام کی بیماریاں جنم لے رہی تھی گزشتہ دنوں اس سلسلے میں یو سی پلوڈھیری کے منتخب ناظمین اور کونسلران نے عوام کی بھاری اکثریت کے ساتھ مل کر ایک بڑے احتجاجی واک اور ریلی کا احتمام کیا جس میں مطالبات پورے نہ ہونے کے نتیجے میں نہر اپر سوات روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کرنے کی دھمکی دے دی تھی تاہم آج یونین کو نسل پلوڈھیری کے دفتر میں ایم پی اے پی کے انتیس طفیل انجم نے یو سی پلو ڈھیری کے منتخب ناظمین اور کونسلران کے ساتھ جامع اور تفصیلی مذاکرات کئے اور یہاں کے منتخب ناظمین اور کونسلران کے تمام دیرینہ اور درپیش مسائل غور سے سنے اور ان کی جلد از جلد اور قلیل مدت میں پوری کرنے کا وعدہ کیا اور ساتھ یہ بھی قرار پایا کہ نہر اپر سوات روڈ پر بہت جلد کا شروع کیا جائے گا اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نہر اپر سوات روڈ چونکہ ایک بڑا منصوبہ ہے جس کے لئے ایک بھاری رقم مختص کی گئی ہے تاہم اس کے تکمیل تقریباً 2019تک ہو جائے گی۔