پاکستان اور سری لنکا کا باہمی تعاون مثالی ہے،جے ناتھ لوکو گیٹو کویج
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں تعینات سری لنکن ہائی کمشنر (ر) میجر جنرل جے ناتھ لوکو گیٹو کویج نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان70 سالوں سے قائم دوستی کا رشتہ وقت کے ساتھ مضبوط اور مستحکم ہورہا ہے اور باہمی تعاون بھی مثالی ہے ،وہ مقامی ہوٹل میں منعقد کئے گئے 3 روزہ سری لنکن فوڈ فیسٹول کے افتتاح اور سری لنکا کے 70 ویںیوم آزادی کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے،اس موقع پر سری لنکا کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل جی ایل جی ناتھ ہیوا نے بھی اظہار خیال کیا ،فیسٹول میں سری لنکن فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا،انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاع اور سیکورٹی کے معاملات تعاون جاری ہے ،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جو سری لنکا کی مدد کی تھی اس کو سری لنکن کے عوام قدر کیاہ سے دیکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی شعبے میں ترقی اچھے مستقبل کی نشانی ہے،انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں سیاحت کی انڈسٹری کو فروغ دیا جارہا ہے ،تاکہ ملکی معیشت اور بہتری لائی جاسکے،انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں قدرتی مناظر ایسے ہیں جنہیں دیکھ کر سیاح لطف اندوز ہوتے ہیں،اس موقع پر سری لنکن قونصل جنرل نے کہا کہ سری لنکا کی 16 سو سالہ تاریخ ہے جو سری لنکا کا اثاثہ ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارت کو بڑھانے کی ضرورت ہے،اس لئیے سری لنکا بہت سے ممالک سے تجارت کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ سری لنکن کھانے ذائقہ دار ہوتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ فوڈ فیسٹول میں پاکستان سری لنکا کے علاوہ ڈچ،برطانوی اور انڈین کھانوں کی ڈیشز رکھی گئی ہیں ،تقریب میں شریک مہمان سری لنکن کھانوں ،ڈانس اور میوزیکل شوسے خوب لطف اندوز ہوئے