پی ایس ایل کرکٹ میچ سیکیورٹی ریہرسل25فروری کو ہوگی

پی ایس ایل کرکٹ میچ سیکیورٹی ریہرسل25فروری کو ہوگی

  

کراچی (کرائم رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایلPSL کرکٹ میچ سیکیورٹی ریہرسل مورخہ09تا11 فروری کی جارہی ہے جبکہ فائنل کا انعقاد مورخہ25, فروری 2018کو کیا جائیگا ترجمان نے بتایا کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پی ایس ایل فائنل میچ کے حفاظتی اقدامات اور سیکیورٹی ریہرسل کے حوالے سے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ منیر احمد شیخ کو پولیس سے مربوط روابط کے ضمن میں فوکل پرسن جبکہ پولیس اور میڈیا کے باہم روابط کے لئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی عمران یعقوب منہاس کو باقاعدہ فوکل پرسن نامزد کردیا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق بعداز آئی جی سندھ کی منظوری متذکرہ اقدامات کے حوالے سے باقاعدہ مکتوب بھی پی ایس ایل کرکٹ میچ سیکیورٹی سے وابستہ متعلقہ سرکاری اداروں اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کو ارسال کردیئے گئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -راولپنڈی صفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -