لیبر پا لیسی 2018کا اعلا ن آج کیا جا ئے گا،سید نا صر حسین شاہ

لیبر پا لیسی 2018کا اعلا ن آج کیا جا ئے گا،سید نا صر حسین شاہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صو با ئی وزیر محنت ،ٹرانسپو ر ٹ و اطلا عا ت سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی نے ہمیشہ مظلو م طبقو ں کی با ت کی ہے اور انکے معیا ر زندگی کو تبدیل کر نے کے لئے عملی اقدا ما ت کئے ہیں اس لئے 10فر ور ی 1972کو پہلی لیبر پا لیسی کا اعلا ن کیا جو کہ محنت کشو ں کے حقوق کی ضما نت کی وا ضح مثا ل ہے اور اب ہم دو با ر ہ مشتر کہ طو ر پر سہ فریقی لیبر کا نفرنس کی سفا ر شا ت کی رو شنی میں لیبر پا لیسی 2018کا اعلا ن 10فر و ر ی کو وزیر اعلیٰ سندھ کی منظو ر ی سے کرنے جا رہے ہیں ۔یہ با ت انہو ں نے آج اپنے دفتر میں سہ فریقی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبرا ن کے ساتھ مشترکہ اجلا س کی صدار ت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں کرا چی چیمبر کے سینئر صنعت کا ر سرا ج قا سم تیلی ،مجید عزیز ،کرا مت علی ،حبیب الدین جنیدی ،فصیع الکریم ،زہرہ خا ن ،لعل بخش کلہو ڑو ،لیا قت مگسی ،شفیع غنی ،نو ر الہا دی ،فر حت پر وین ،جمشید چاندی والا ،سیکریٹری محنت عبدالرشید سو لنگی ،ڈ ائریکٹر محنت خا دم حسین بھٹو ،کمشنر سو شل سیکیو ر ٹی ڈاکٹر نسیم الغنی سھتو ،ایڈ یشنل سیکریٹری محنت بخش علی مہر اور دیگر نے شر کت کی ۔اس مو قع پر صو با ئی وزیر محنت سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہما ر ے قا ئد شہید ذو الفقا ر علی بھٹو ، شہیدمحتر مہ بے نظیر بھٹو اور چیئر مین بلا و ل بھٹو زر دا ر ی نے محنت کشو ں کی با ت کر کے عوامی فلا ح و بہبو د کے کا م کئے ہیں ۔اس پالیسی پر مشتر کہ طو ر پر اعتما د میں ہما ر ی کا میا بی ہے کہ بغیر کسی اختلا ف کے محنت کشو ں کی بہتری کیلئے پا لیسی پر عملدرآمد شرو ع ہوگا انہو ں نے کہا کہ اب پا لیسی کے بعد ضروری قا نو ن سا زی بھی جلد کرلی جائیگی ۔محنت کشو ں کے نما ئندو ں حبیب الدین جنیدی اورکرامت علی نے بھی اس پا لیسی کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ تا ریخ میں پہلی دفعہ صو بہ سندھ میں یہ پا لیسی عمل میں لا ئی جا رہی ہے ۔فیکٹری ما لکا ن کے نما ئندو ں مجید عزیز اور سرا ج قا سم تیلی نے کہا کہ اس پا لیسی کے مر تب کر نے میں محکمہ محنت ،صو با ئی وزیر سید نا صر حسین شا ہ اور انکی ٹیم کی دن را ت کی کا وشیں شامل ہیں۔ اس کے لئے پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی اور حکومت دو نو ں مبا ر کبا د کے مستحق ہیں اس اقدا م سے جی ڈی پی میں اضا فہ ہو گا اور ملک اقتصا دی تر قی کر ے گا اور صنعتی شعبو ں کو فرو غ حا صل گا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -راولپنڈی صفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -