پاک بحریہ کی موسمِ بہار شجر کاری مہم2018 کا آغاز

پاک بحریہ کی موسمِ بہار شجر کاری مہم2018 کا آغاز

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پودا لگا کر موسمِ بہارشجر کاری مہم2018 کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پرپاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ شجر کاری مہمات کی اہمیت کو اُجاگر کیا جو ہمیں فطرت کے ساتھ اپنے تعلق کومزید مضبوط بنانے کے لئے نادر مواقع فراہم کرتی ہیں۔نیول چیف نے اپنے ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ اس نیک مقصد میں پاک بحریہ کا ساتھ دیں اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کم از کم ایک درخت لگانے کاعہد کریں۔ پاک بحریہ سرسبز پاکستان پروگرام میں اپناحصہ ڈالنے کی غرض سے اس موسمِ بہار کے دوران مغرب میں جیونی سے لیکر مشرق میں سرکریک تک اپنی یونٹس اور ایریاز آف ریسپنسیبلٹی (Areas of Responsibility) میں وسیع پیمانے پر شجرکاری کا ارادہ کئے ہوئے ہے۔ ملک کی مجموعی ماحولیاتی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کے لیے پا ک بحریہ ساحل کی صفائی، بحری آلودگی کے خاتمے کے لئے آگہی مہم جیسی سرگرمیوں میں بھر پور شرکت کا عزم رکھتی ہے۔شجر کاری مہم کے آغازکے موقع پرماحولیاتی تبدیلی کی پارلیمانی سیکرٹری، ممبر قومی اسمبلی ،محترمہ رومینہ خورشید عالم اور پاک بحریہ کے سینئرز آفیسرزاس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -راولپنڈی صفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -