سندھ پولیس کرپشن کیس گواہ نعیم شیخ کا بیان قلم بند

سندھ پولیس کرپشن کیس گواہ نعیم شیخ کا بیان قلم بند

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سندھ پولیس میں بڑے پیمانے میں کرپشن ریفرنس میں نیب کے گواہ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نعیم شیخ کا بیان قلمبند کرلیا۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا گواہ سے جراح کریں گے۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو سندھ پولیس کی تاریخ کا سب سے بڑے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کے جانب سے گواہ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نعیم شیخ پیش کیا گیا۔ گواہ نعیم شیخ کا بیان قلم بند کر لیا آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا جرح کریں گے۔عدالت نے ریفرنس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق ملزمان پر 881 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ بھرتیاں ایس آر پی حیدرآباد کے لئے کی گئیں۔ جعلی بھرتیوں کے زریعے 50 کروڑ 46 لاکھ 61 ہزار 664 روپے قومی خزانے سے لوٹ لئے گئے۔ بھرتیاں کانسٹیبلز، کمپیوٹر آپریٹر، اور دیگر عہدوں پر کی گئیں۔ ملزمان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن، اقربا پروری اور دیگر دفعات کے تحت ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ ملزمان نے ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔ جبکہ کچھ ملزمان جیل میں ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -راولپنڈی صفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -