گلستان جوہر ،اپارٹمنٹ کے احاطے میں فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

گلستان جوہر ،اپارٹمنٹ کے احاطے میں فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

  

کراچی (کرائم رپورٹر)گلستان جو ہر میں اپارٹمنٹ کے احاطے کو فائرنگ رینج بنانے والے ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،واضح رہے کہ فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔تفصیلا ت کے مطابق سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علاقائی پولیس حرکت میں آگئی اور جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے مقدمہ سات ملزموں کے خلاف درج کیا جبکہ ایک ملزم انور کو گرفتار کرنے میں پولیس کامیاب رہی۔مقدمے میں نامزد ملزمان میں انور خان،انعام انور،یاسر،افروز،ہانی ،بلال اور کامران شامل نامزد 6 مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -راولپنڈی صفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -