ٹارگٹ کلر زوہیب عرف ڈبلیو سی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

ٹارگٹ کلر زوہیب عرف ڈبلیو سی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تھانہ اورنگی ٹاون پولیس نے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ملزم نے ملزم زوہیب عرف ڈبلیو سی عرف ڈاکٹر کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلے فاضل عدالت میں پیش کیا اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اورنگی ٹاون میں دکان میں ڈکیتی کی ڈکیتی کے دوران ملزم نے 75 ہزار روپے لوٹنے کی کوشش کی ۔ڈکیتی کے دوران عوام نے ملزم کو پکڑ کر کرکے پولیس کے حوالے کیا ملزم ڈکیتی کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہے تفتیشی افسر نے عدالت سے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ملزم کو تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ۔ملزم کے خلاف تھانہ اورنگی ٹاون میں مقدمہ درج ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -راولپنڈی صفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -