خیبر پختونخوا ،دوہری شہریت رکھنے والے افسروں کی تفصیلات اکٹھا کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا ،دوہری شہریت رکھنے والے افسروں کی تفصیلات اکٹھا کرنے کا فیصلہ

  

پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخواحکومت نے دوہری شہریت کے حامل سرکاری افسروں کی تفصیلات اکٹھا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے تمام محکموں کو مراسلہ جاری کردیا جس میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔صوبائی محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 11 فروری تک دوہری شہریت کے حامل افسران کی تفصیلات جمع کی جائیں۔خلاف ورزی کے مرتکب محکموں کے ذمے داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ سپریم کورٹ کیاحکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

دوہری شہریت

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -راولپنڈی صفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -