بھارتی حکا م کا پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں فضائیہ کا عہدیدار گرفتار کر نے کا دعوی

بھارتی حکا م کا پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں فضائیہ کا عہدیدار گرفتار ...

  

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی پولیس نے پاکستانی خفیہ اداروں کے لئے جاسوسی کے الزام میں فضائیہ کے ایک آفیسر کو گرفتار کر لیا ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ معمولی کی کاؤنٹر انٹیلی جنس سرویلینس کے دوران بھارتی فضائیہ کی سینئر سکیورٹی اور انویسٹی ٹیم کو یہ پتہ چلا کہ فضائیہ کا ایک آفیسر غیر اختیاری برقی آلات کے ذریعے مخصوص غیر مطلوب سرگرمیوں میں ملوث ہے اور وہ پاکستانی خفیہ اداروں کو حساس معلومات فراہم کر رہا ہے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کو آفیسر کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کے لئے دہلی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بھارتی حکا م

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -راولپنڈی صفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -