ن لیگ کیخلاف ہونیوالی سازشیں بے نقاب ہورہی ہیں،کیپٹن(ر)صفدر

ن لیگ کیخلاف ہونیوالی سازشیں بے نقاب ہورہی ہیں،کیپٹن(ر)صفدر

  

چکوال (بیورو رپورٹ ) رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے جمعہ کے روز بتایا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف سازششیں بے نقاب ہونا شروع ھو گئی ھیں اور اب یہ بات واضع ہو کر سامنے آرہی ہے کہ منتخب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ایک پروگرام کے تحت نااہل کیا گیا ہے وہ قصبہ بوچھال خورد میں پاکستان اوورسیز فورم جدہ کے چیئرمین ملک محی الدین اعوان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لئے بوچھال خورد پہنچے تھے اور گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر کرنل منظور ، سید تصویر حسین شاہ ، ملک خالد ٹہی ، ملک اشرف ذکی ، ملک حفیظ دھرکنہ ، بابا ملک یعقوب اور ملک محمد اقبال سیکرٹری بھی موجود تھے ۔ کیپٹن محمد صفدر نے مزید کہا کہ کارکن مسلم لیگ ن کا آثاثہ ہیں اور الحمد اللہ مسلم لیگ ن بھر پور طریقے سے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور انتخابی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع چکوال مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور حالیہ پی پی بیس کے الیکشن میں جس انداز میں چکوال والوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو 30ہزار کی لیڈ سے کامیاب کروایا ہے اس سے اپوزیشن جماعتوں پر سکتہ طاری ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہ اکہ انشاء اللہ تین مارچ کے بعد سینٹ میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی اکثریت ہو گی اور آنے والے عام انتخابات ووٹ کے تقدس کی بحالی کے ایک نکاتی منشور پر لڑے جائیں گے اور مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -