الیکشن کمیشن کا این اے 154 کے جلسے میں عمران خان کی شرکت کا نوٹس

الیکشن کمیشن کا این اے 154 کے جلسے میں عمران خان کی شرکت کا نوٹس
الیکشن کمیشن کا این اے 154 کے جلسے میں عمران خان کی شرکت کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے امیدوار علی خان ترین کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے جلسے میں عمران خان کے خطاب سے قبل تنبیہ کی تھی کہ انتخابی حلقے میں رکن قومی اسمبلی جلسہ نہیں کرسکتا۔
الیکشن کمیشن نے ایک نوٹس میں کہا کہ علی خان ترین کو 11 فروری کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لودھراں کے دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی نے انتخابی حلقہ کی حدود میں جلسہ کیا جس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور مراد سعید نے خطاب کیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ امیدوار کی موجودگی میں رہنماؤں کا خطاب ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے، ضابطہ اخلاق کے تحت رکن قومی یا صوبائی اسمبلی انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتے۔