احسن اقبال کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

احسن اقبال کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی ...
احسن اقبال کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے امریکی نائب وزیرخارجہ جان سولیوان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں سے متعلق آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف تمام اقدامات قومی لائحہ عمل کاحصہ ہیں،قومی لائحہ عمل پرامن اور خوشحال پاکستان کومدنظررکھ کرتشکیل دیاگیا،ان کا کہناتھا کہ ہم نے قربانیاں دے کر امن وخوشحالی کی منزل حاصل کی،امن کے قیام سے معاشی بحالی کاعمل تیزہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان اورامریکاکومل کرکام کرناہوگا،پاکستان میں امن وخوشحالی کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -