حکومت نے ایل این جی معاہدہ چھپایا‘ عمران خان

حکومت نے ایل این جی معاہدہ چھپایا‘ عمران خان
حکومت نے ایل این جی معاہدہ چھپایا‘ عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ایل این جی معاہدہ منظرعام پر نہ لانے سے ثابت ہوتا ہے کرپشن کا بڑا سکینڈل ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی معاہدے کومنظرعام پرلانے کا وعدہ کیا تھا۔ حکومت نے ایل این جی معاہدہ چھپایا، معاہدہ منظرعام پرنہ لانے سے ثابت ہوتا ہے کہ کرپشن کا بڑا سکینڈل ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ،عوام کومعاہدے کی تفصیلات ظاہرکرنے سے انکارکیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے برآمداتی صنعت کو نقصان پہنچا، حکومت کا ملکی برآمداتی صنعت کو نقصان پہنچانا افسوس ناک ہے۔

عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ علاقائی حریفوں کے مقابلے میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں کپاس کی معیشت کو بھی بحال کرنا ہے، کپاس کے کسانوں کے منافع کو بھی فائدہ پہنچانا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -