’’اگر ریحام خان کو طلاق نہ دیتا تو . . .‘‘ ریحام خان کے الزامات کے بعد عمران خان نے جواب نہیں دیا لیکن ان کے پہلے شوہر ڈاکٹراعجاز میدان میں کود پڑے، بجلیاں گرادیں

’’اگر ریحام خان کو طلاق نہ دیتا تو . . .‘‘ ریحام خان کے الزامات کے بعد عمران ...

لندن، لاہور (ویب ڈیسک) ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز نے کہا ہے کہ میری سابقہ شادی شدہ زندگی کے 12 سال بہت برے اور مشکل گزرے، اگر میں انھیں طلاق نہ دیتا تو شاید میں بچ نہ سکتا۔

دنیانیوز کے مطابق ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو میں ڈاکٹر اعجاز کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی جانب سے تشدد کے الزامات کی مجھے وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میں نے اپنے بچوں کی خاطر اس کے ساتھ 12 سال گزارے لیکن جب ہم دونوں کا گزارہ نہیں ہو سکا تو میں نے انھیں طلاق دیدی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں ریحام خان کو طلاق نہ دیتا تو شاید بچ نہ سکتا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز کی اہلیہ ڈاکٹر سماویہ کا کہنا تھا کہ مجھے دوسروں کی عزت کرنا آتی ہے اور اپنی کروانا بھی آتی ہے۔ اگر ڈاکٹر اعجاز مجھ پر تشدد کرتے ہوتے تو آج میں یہاں نہ بیٹھی ہوتی۔

ریحام خان کی تعلیم کے بارے میں سوال کرتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز نے بتایا کہ ریحام خان میرے سامنے بالکل بھی نہیں پڑھتی تھی، انہوں نے میرے سامنے کوئی ڈگری لی اور نہ ہی انھیں پڑھنے کا شوق تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری فیملی بہت اعلی تعلیم یافتہ ہے۔ ہماری فیملی میں تمام لوگ بہت پڑھے لکھے ہیں، ریحام خان ہماری فیملی میں سب سے کم تعلیم یافتہ تھیں۔

ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ ریحام خان نے یہ بھی کہا کہ میں نے ان کو پڑھنے سے روکا اور وہ چھپ چھپ کر پڑھتی تھی لیکن میں نے اسے کیوں روکنا ہے اگر ایسی بات ہوتی تو میں کسی ان پڑھ سے شادی کر لیتا۔ میری دوسری بیوی بہت پڑھی لکھی ہے اور میں نے اس کو مکمل آزادی دی ہے اور زندگی کے ہر سٹیج پر سپورٹ کیا ہے۔

مزید : برطانیہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...