متحدہ رہنماﺅں کا فاروق ستار سے کچھ دیر میں ایسی جگہ پر ملنے کا امکان بن گیا کہ متحدہ کارکنان کے ہوش اڑ جائیں گے

متحدہ رہنماﺅں کا فاروق ستار سے کچھ دیر میں ایسی جگہ پر ملنے کا امکان بن گیا ...
متحدہ رہنماﺅں کا فاروق ستار سے کچھ دیر میں ایسی جگہ پر ملنے کا امکان بن گیا کہ متحدہ کارکنان کے ہوش اڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماﺅں اور پارٹی سربراہ فاروق ستار میں ٹھن گئی ہے اور اب دونوں جانب سے الزامات کی بوچھاڑ میڈ یا کے سامنے آکر کی جا رہی ہے اور اس کے برعکس متحدہ رہنما پارٹی سربراہ کے زیر صدارت رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بیٹھنے کو تیار نہیں اس طرح گزشتہ روز بھی فارو ق ستار کی جانب سے طلب کیے جانے باوجود رابطہ کمیٹی کا اجلاس نہ ہو سکا ۔سینیٹر شپ کے معاملے پر دونوں جانب سے الیکشن کمیشن کو خط چلے گئے ہیں ۔پارٹی میں اختلافات اتنے بڑھ گئے ہیں کہ ایم کیو ایم کے رہنما پارٹی کے سربراہ فاروق ستار سے ملنے کو تیار نہیں لیکن اب متحدہ پاکستان کے رہنماﺅں کی ایک بار پھر کنونیئر فاروق ستار سے ملاقات کا امکان پیدا ہو گیا ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماﺅں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہے جہاں ریحان ہاشمی اور خواجہ اظہار پہلے ہی پہنچ گئے ہیں ۔توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ فاروق ستار ،عامر خان ،خواجہ اظہار الحسن ،رﺅف صدیقی اور قمر منصور کی اے ٹی سی میں آمد کا امکان ہے ۔آج سماعت کے دوران میڈ یا ہاوسز پر حملے اورجلاﺅ گھیراﺅ میں متحدہ رہنماﺅں پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے ۔