رابطہ کمیٹی اور سربراہ کو استعفے کی پیشکش کردی،ثالثی ناکام رہی تو اپنے لئے کوئی فیصلہ کروں گا، خواجہ اظہار الحسن

رابطہ کمیٹی اور سربراہ کو استعفے کی پیشکش کردی،ثالثی ناکام رہی تو اپنے لئے ...
رابطہ کمیٹی اور سربراہ کو استعفے کی پیشکش کردی،ثالثی ناکام رہی تو اپنے لئے کوئی فیصلہ کروں گا، خواجہ اظہار الحسن

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار نے کہا ہے کہ رابطہ کمیٹی اورسربراہ کوزبانی طورپراستعفے کی پیشکش کردی ہے،اگرثالثی ناکام رہی تواپنے لیے کوئی فیصلہ کروں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار نے کہا کہ ایسی لڑائی کاکیافائدہ جس سے کسی کے ہاتھ کچھ نہ آئے،کچھ عناصرنہیں چاہتے کہ مل بیٹھ کربات ہو، انہوں نے کہا کہ فاروق ستارکوسربراہ مانتے ہیں،رابطہ کمیٹی کافورم آئینی ہے،رابطہ کمیٹی کی اصولی سوچ ہے ۔

خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ کچھ ریلوکٹے اپناکرداراداکررہے ہیں،ان کوروکناہے۔ جیل میں قیدساتھی بھی کرب کاشکارہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -