فاروق ستار اور عامر خان سمیت متحدہ کے کئی رہنما اچانک بیمار پڑ گئے کیونکہ ۔۔۔

فاروق ستار اور عامر خان سمیت متحدہ کے کئی رہنما اچانک بیمار پڑ گئے کیونکہ ۔۔۔
فاروق ستار اور عامر خان سمیت متحدہ کے کئی رہنما اچانک بیمار پڑ گئے کیونکہ ۔۔۔

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ فاروق ستار سمیت پارٹی کے کئی رہنماﺅں کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی ،درخواستیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پہنچ گئیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر ،میڈ یا ہاوسز پر حملے اور جلاﺅ گھیراﺅ سمیت 26مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں فاروق ستار ،عامر خان ،رﺅف صدیقی ،قمر منصور اور محفوظ یار نے بیماری کی درخواست دے کر حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا ۔اس موقع پر عدالت نے تفتیشی افسروں سے حتمی چالان مانگا تو کسی نے مناسب جواب نہ دیا جس پر معزز جج نے برہمی کا اظہار کیا اور چار اہلکاروں کو عدالت میں ہی گرفتاری کر لیا گیا جس پر اہلکاروں نے معافی مانگ لی ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -