شاہد آفریدی نے وریندر سہواگ کو بڑا جھٹکا دے دیا

شاہد آفریدی نے وریندر سہواگ کو بڑا جھٹکا دے دیا
شاہد آفریدی نے وریندر سہواگ کو بڑا جھٹکا دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سینٹ موریٹز(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سوئٹزرلینڈ میں برف پر کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں رائلز نے ڈائمنڈ پیپلس کو دوسرے میچ میں بھی ہرادیا۔پیپلس ڈائمنڈز کے کپتان وریندر سہواگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ڈائمنڈز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 15 رنز کے سکور پر اس کی دو وکٹیں گرگئیںجو عبدالرزاق نے لیں۔کپتان وریندر سہواگ نے 46 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ گرانٹ ایلیٹ کی گیند کا شکار بن گئے۔مائیک ہسی 18 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ محمد کیف اور انڈرو سائمنڈز کے درمیان شراکت نے ٹیم کو 205 رنز کے سکور پر پہنچایا۔ کیف 57 بناکر آوٹ ہوگئے جبکہ سائمنڈز 67 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔رائلز کی جانب سے عبد الرزاق نے تین جبکہ ایلیٹ اور ویٹوری نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔جواب میں رائلز کے بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ نے ہدف کے تعاقب کو آسان بنادیا اور 17ویں اوور میں بھی ہدف پورا کرلیا گیا۔جیک کیلس 90، گریم اسمتھ 58 اور اویس شاہ 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتح دلوائی۔

مزید :

کھیل -