بھائی نے غیرت کے نام پر شادی شدہ بہن کو قتل کردیا

بھائی نے غیرت کے نام پر شادی شدہ بہن کو قتل کردیا
بھائی نے غیرت کے نام پر شادی شدہ بہن کو قتل کردیا

  

حویلی لکھا (ویب ڈیسک) غیرت کے نام پر بھائی نے شادی شدہ بہن کو قتل کردیا، مقتولہ چھ ماہ کے بچے کی ماں تھی اور روٹھ کر میکے آئی ہوئی تھی۔

نواحی علاقے مولیا چشتی کے رہائشی منشاءکی بیٹی شکراں بی بی کی منچن آباد میں شادی ہوئی تھی، مقتولہ روٹھ کر اپنے میکے آئی ہوئی تھی کہ گزشتہ شب بھائی سلیم نے غیرت کے نام پر سگی بہن کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم سلیم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا تاہم قتل کی اس واردات کے مرکزی ملزم تصور کئے جانے والے ملزم سلیم کے بھائی شہزاد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق حقائق ملزم کی گرفتاری کے بعد پتہ چلیں گے۔

مزید :

جرم و انصاف -