کراچی کی تمام نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں، امید ہے سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے، مراد علی شاہ

کراچی کی تمام نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں، امید ہے سینیٹ انتخابات میں ...
کراچی کی تمام نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں، امید ہے سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے، مراد علی شاہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی تمام نشستوں پرالیکشن لڑرہے ہیں، امیدہے سینیٹ انتخابات میں اچھی کامیابی حاصل ہوگی،الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کرپشن کیخلاف ہے،نیب سے پہلے بھی تحفظات تھے اب بھی ہیں،جہاں کرپشن ہو رہی ہے وہاں ایکشن لیا جائے،انہوں نے کہا کہ روہڑی کینال کی بندش سے فصلوں کوپانی نہیں مل سکا،کرپشن کی آڑمیں ترقیاتی کاموں کونہیں روکناچاہئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چاہتاہوں دونوں ایم کیوایم اور پی ایس پی مل جائیں تاکہ لوگوں کیلئے کام کر سکیں،پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کیلئے سیکیورٹی فراہم کریں گے،کوشش ہے شائقین کوپی ایس ایل کااچھامیچ دیکھنے کوملے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -