لودھراں میں تحریک انصاف کا جلسہ ، کل کتنے لوگ شریک تھے؟ حیران کن اعدادوشمار منظرعام پر

لودھراں میں تحریک انصاف کا جلسہ ، کل کتنے لوگ شریک تھے؟ حیران کن اعدادوشمار ...
لودھراں میں تحریک انصاف کا جلسہ ، کل کتنے لوگ شریک تھے؟ حیران کن اعدادوشمار منظرعام پر

  

لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضمنی الیکشن کا وقت قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیوں میں بھی تیزی آگئی ہے۔ حلقے میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن میں گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ہے ، دونوں پارٹیاں عددی برتری ثابت کرنے کیلئے جلسوں کا بھی اہتمام کر رہی ہیں۔ مقابلے بازی کی اس فضا میں پی ٹی آئی نے جمعہ کو لودھراں میں جلسہ کیا جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کا دعویٰ ہے کہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں لودھراں میں ہونے والے جلسے میں 40 سے 50 ہزار افراد شریک ہوئے ۔ ایجنسیوں کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں 8 سے 10 ہزار لوگ شریک ہوئے جبکہ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں 18 سے 20 ہزار کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ مقامی اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں 15 سے 17 ہزار افراد شریک ہوئے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -لودھراں -