حق مہر پر تنازع: شادی ہال میدان جنگ، بارات واپس

حق مہر پر تنازع: شادی ہال میدان جنگ، بارات واپس
حق مہر پر تنازع: شادی ہال میدان جنگ، بارات واپس

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)حق مہر کی رقم کے تنازع پر دلہن اور دولہا والے دست و گریباں ہوگئے، تھپڑوں، مکوں اور ٹھڈوں کے آزادانہ استعمال پر شادی ہال میدان جنگ بن گیا، پولیس نے دولہا، اس کے والد اور دلہن کے بھائیوں سمیت قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا جبکہ بارات دلہن کے بغیر واپس لوٹ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ وزیرآباد کے نواحی موضع کوٹ نورا کے ذوالقرنین کی بارات مقامی شادی ہال میں آئی، نکاح کے وقت دلہن والوں نے 15 لاکھ روپے حق مہر لکھوانے کا مطالبہ کیا تو دولہا کے والد نے مہر کی رقم لکھنے سے انکار کردیا جس پر پہلے تو تکرار ہوئی لیکن پھر بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جاپہنچی، تھپڑوں، گھونسوں اور ٹھڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا اور اس دوران شادی ہال میدان جنگ بنا رہا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -