تنخواہوں سے محروم بول ملازمین سپریم کورٹ پہنچ گئے، چیف جسٹس نے فہرست مانگ لی

تنخواہوں سے محروم بول ملازمین سپریم کورٹ پہنچ گئے، چیف جسٹس نے فہرست مانگ لی
تنخواہوں سے محروم بول ملازمین سپریم کورٹ پہنچ گئے، چیف جسٹس نے فہرست مانگ لی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں ملکی میڈیا آزادانہ طور پر خود باشعور ہو، چیف جسٹس نے یہ ریمارکس میڈیا سے متعلق ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران اس وقت دئیے جب نجی ٹی وی بول کے متاثرہ ملازمین نے بتایا کہ انہیں 2015ءسے تنخواہیں نہیں دی گئیں۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق چیف جسٹس کے استفسار پر درخواست گزاروں نے بتایا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے چالیس ملازمین ہیں جبکہ ملک کے باقی شہروں سے بھی متاثرین ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا سب متاثرین کی فہرست دیں اور درخواست جمع کرائیں، درخواست پر نوٹس دے کر جواب طلب اور دونوں طرف کا موقف سن کر فیصلہ کریں گے۔

صحافیوں نے انتہائی ہمدردی سے معاملہ سننے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا میں آپ کی خدمت کرتا ہوں اور آپ الٹی خبریں چلاتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -