”عابد باکسر نے مجھ پر اتنا تشدد کیا کہ میں ماں۔۔۔“ جعلی مقابلوں سے شہرت رکھنے والے عابد باکسر نے نرگس کو کس وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور ان کیساتھ کیا سلوک کیا تھا؟ عابد باکسر کی گرفتاری کے بعد نرگس کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا

”عابد باکسر نے مجھ پر اتنا تشدد کیا کہ میں ماں۔۔۔“ جعلی مقابلوں سے شہرت ...
”عابد باکسر نے مجھ پر اتنا تشدد کیا کہ میں ماں۔۔۔“ جعلی مقابلوں سے شہرت رکھنے والے عابد باکسر نے نرگس کو کس وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور ان کیساتھ کیا سلوک کیا تھا؟ عابد باکسر کی گرفتاری کے بعد نرگس کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی پولیس مقابلوں سے شہرت رکھنے والے انسپکٹر عابد باکسر 10 بعد قانون کی گرفت میں آ ہی گئے ہیں۔ اے ایس آئی بھرتی ہو کر انسپکٹر کے عہدے پر پہنچنے تک ان پر قتل، اغواء، دھوکہ دہی، فراڈ اور دفعہ 109 کے متعدد مقدمات درج ہوئے جن میں سے آج بھی وہ 9 مقدمات میں مطلوب ہیں۔

عابد باکسر پر پولیس مقابلوں میں شہریوں کو ہلاک کرنے کی چھاپ تو لگی ہی لیکن اس کیساتھ ہی شوبز کی خواتین کے ساتھ روابطہ اور قبضہ مافیا کا ساتھ دینے کے الزامات بھی لگتے رہے۔ ان سے منسوب معروف ترین واقعات میں سے ایک اداکارہ نرگس کو تشدد بنانے کا واقعہ بھی ہے جب ان کے سر کے بال اور بھنویں کاٹ دی گئیں اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

سٹیج کی معروف اداکارہ نرگس کی عابد باکسر کیساتھ لڑائی ہو گئی جس پر عابد باکسر نے نرگس کے سر کے بال اور بھنویں کاٹ دیں اور جسمانی تشدد کیا۔اس وقت اداکارہ نے موقف اپنایا کہ عابد باکسر نے ان سے 1 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور گھر کے کاغذات مانگے تاہم انکار پر انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ نرگس کے سر کے بال اور بھنویں تیز دھار آلے سے صاف کر دی گئیں اور کئی گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھا جس کا مقدمہ جوہر ٹاﺅن تھانے میں عابد باکسر اور ساتھیوں کے خلاف 28 مارچ 2002ءکو درج ہوا۔نرگس کا کہنا تھا کہ عابد باکسر انہیں گزشتہ چار سال سے بلیک میل کر رہا تھا جبکہ نرگس کے والد نے موقف اپنایا کہ ان کی بیٹی دیدار کے گھر میں ڈکیتی میں بھی عابد باکسر ملوث تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس تشدد کے بعد نرگس نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان پر اتنا تشدد ہوا کہ وہ ماں بننے کی صلاحیت سے بھی محروم ہو گئی تھیں۔ تاہم اس واقعہ کے تین چار روز کے بعد گوالمنڈی کی ایک اہم شخصیت کے گھر ان دونوں کی صلح ہو گئی۔ اس صلح کے بعد نرگس کینیڈا چلی گئیں جہاں انہوں نے ایک پاکستانی فلم پروڈیوسر زبیر شاہ سے شادی کر لی۔

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ عابد باکسر نے پروڈیوسر ارشد چودھری کے ذریعے الفلاح تھیٹر ٹھیکے پر حاصل کیا اور وہاں پر لاہور کی مہنگے ترین فنکارکاسٹ کرکے ڈراموں کاروبارشروع کیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج بھی الفلاح تھیٹرمیں عابدباکسرکی سرمایہ کاری ہے اور پروڈیوسر ارشد چودھری اسے ماہانہ منافع ادا کرتا ہے۔

اس حوالے سے ارشدچودھری نے روزنامہ دنیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مخالفین میرے خلاف جھوٹی افواہیں پھیلارہے ہیں۔ اس با ت میں کوئی حقیقت نہیں۔ میراعابد باکسر سے کوئی رابطہ ہے اور نہ ہی کوئی تعلق ہے۔ الفلاح تھیٹرمیں میری ذاتی سرمایہ کاری ہے اور اس میں کوئی دوسراحصے دارنہیں ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -تفریح -علاقائی -پنجاب -لاہور -