سوئٹزر لینڈ میں ایک پاکستانی نے تحریک انصاف کی ٹوپی شاہد آفریدی کے سامنے کی تو انہوں نے آگے سے ایسا کام کردیا کہ عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے

سوئٹزر لینڈ میں ایک پاکستانی نے تحریک انصاف کی ٹوپی شاہد آفریدی کے سامنے کی ...
سوئٹزر لینڈ میں ایک پاکستانی نے تحریک انصاف کی ٹوپی شاہد آفریدی کے سامنے کی تو انہوں نے آگے سے ایسا کام کردیا کہ عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے

  

سینٹ مور ٹیز (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانیوں سمیت دنیا کرکٹ کے مداحوں کے لیے ہردل عزیز شاہد آفرید ی نے سوئٹزر لینڈ میں تحریک انصاف کے کارکن کو نظر انداز کر دیا ۔تفصیل کے مطابق شاہد آفریدی برف کے میدان میں ہونے والے دو میچوں کی سریز کھیلنے سوئٹزر لینڈ گئے جہاں ان کے ساتھ پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑی موجود تھے۔شاہد آفریدی الیون نے دونوں میچوں میں سہواگ الیون کو شکست دی اورسریز اپنے نام کرلی ۔میچ کے بعدجب شاہد آفریدی مداحوں سے ملنے کے لیے آئے تو شائقین کرکٹ نے پر تپاک طریقے سے خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر شاہد آفریدی نے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوائی اور آٹو گراف بھی دئیے ۔شاہد آفریدی کچھ پاکستانی کے پاس پہنچے تو وہاں ایک تحریک انصاف کا کارکن بھی موجود تھا جس نے پی ٹی آئی کی ٹوپی پہنی ہوئی تھی ۔ اس شخص نے شاہد آفریدی کو ٹوپی پر آٹو گراف دینے کے لیے ٹوپی آگے کی لیکن شاہد آفریدی نے نظروں کے سامنے آتے ہوئے بھی تحریک انصاف کی ٹوپی کو نظر انداز کردیا اور وہاں موجود ایک شخص کے بلے اور پاکستانی جھنڈے پر آٹو گراف دے کر آگے چلے گئے ۔ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی ۔

مزید :

کھیل -