بگ باس سیزن 11 کے پریمی جوڑے پنیش اور بندگی کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے؟ اب اس جوڑے کو اپنے ہی گھر سے نکال دیا گیا کیونکہ ۔۔۔

بگ باس سیزن 11 کے پریمی جوڑے پنیش اور بندگی کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے؟ اب اس جوڑے ...
بگ باس سیزن 11 کے پریمی جوڑے پنیش اور بندگی کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے؟ اب اس جوڑے کو اپنے ہی گھر سے نکال دیا گیا کیونکہ ۔۔۔

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے متنازعہ ترین ٹی وی پروگرام بگ باس کا گیارہواں سیزن ختم ہوگیا ہے۔ 100 روز کے اس شو میں شرکا کے درمیان ہونے والے جھگڑے، تنازعات اور پیار محبت کے قصے زبان زد عام رہے ۔ بگ باس سیزن الیون میں سب سے اہم بات کسی سلیبریٹی کی بجائے عام لوگوں پنیش شرما اور بندگی کالرا کو ملنے والی توجہ ہے جو آج بھی مداحوں کے ذہنوں میں تازہ ہے ۔

بگ باس سیزن الیون اداکارہ شلپا شندے کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوچکا ہے لیکن پنیش شرما اور بندگی کالرا کے عشق کے چرچے آج بھی میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ دونوں ہی ممبئی کے ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھے تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ انہیں فلیٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

ایک بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پنیش اور بندگی کی جوڑی رات گئے اپنے فلیٹ پر لوٹے تو سکیورٹی گارڈ نے انہیں روک لیا۔ شراب کے نشے میں دھت پنیش شرما نے سکیورٹی گارڈ کے ساتھ سخت بدتمیزی کی اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس کی اس نے سوسائٹی کے سیکرٹری سے شکایت کردی۔ سکیورٹی گارڈ کی شکایت پر اس پریمی جوڑے کو فوری طور پر فلیٹ سے نکال باہر کیا گیا جس کے بعد اب وہ ایک ہوٹل میں مقیم ہیں اور نیا فلیٹ ڈھونڈ رہے ہیں۔

Are you going to miss them!????????? Comment below...???????? #bandagikalra #puneeshsharma #hinakhan #baneesh biggboss6 #biggboss7 #mouniroy #salmankhan #Biggboss8#BiggBoss10 #BiggBoss9 #BiggBoss11 #BiggBoss5#biggboss11  #bb11  #biggbosskhabri  #biggbossAdvance  #biggboss???????????? #endemolshineindia  #colors #salmankhan #bhabiji #arshikhan #shilpa#priyanksharma #hinakhan #shilpashinde #vikasgupta#hitentejwani #katrinakaif

A post shared by Puneesh Sharma (@puneeshsharma.official) on

دوسری جانب بندگی کالرا نے ایسی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا یہ بات درست ہے کہ وہ دونوں ہی ممبئی میں موجود ہیں لیکن یہ تاثر درست نہیں ہے کہ وہ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں بلکہ الگ الگ رہتے ہیں ۔

مزید :

تفریح -