سٹنٹ کیس: ڈاکٹر ثمر مبارک نے اخراجات سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروادی

سٹنٹ کیس: ڈاکٹر ثمر مبارک نے اخراجات سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروادی
سٹنٹ کیس: ڈاکٹر ثمر مبارک نے اخراجات سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروادی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) غیر معیاری سٹنٹس سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ڈاکٹر ثمر مبارک نے سٹنٹس کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے 3.9 کروڑ روپے کے اخراجات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی جبکہ عدالت نے کول پاور پراجیکٹ سمیت ان تمام منصوبوں کی تفصیلات بھی دو ہفتوں میں طلب کرلیں جن میں حکومت نے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کو فنڈز دئیے۔

جمعہ کو جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ڈاکٹر ثمر مبارک مند سے بہت سوال کرنے ہیں، طب کا شعبہ کمائی کا نہیں ہے۔ عدالت نے ڈاکٹر ثمر مبارک مند اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ کول پاور پراجیکٹ سمیت ایسے تمام منصوبوں کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں جن میں حکومت نے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کو فنڈز فراہم کئے۔

عدالت نے کہا کہ ملکی سطح پر سٹنٹ کی تیاری کیلئے سفارشات پر کمیٹی دو ہفتے میں کام کرے گی، یہ کمیٹی معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر اظہر کیانی کی سربراہی میں قائم کی گئی۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کوشش ہے کہ ایک دو ماہ مین سٹنٹ کی قیمت ایک لاکھ سے کم پر لاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمار امقصد ہے کہ پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں میں یکساں معیار کے سستے سٹنٹس دستیاب ہوں، کئی عطائی ا جیو گرافی کررہے ہیں، اس معمالے کو بھی درست کرنا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -