فارو ق ستار کو دھچکا، سینیٹ کا اہم امیدوار احمد چنائے دستبردار

فارو ق ستار کو دھچکا، سینیٹ کا اہم امیدوار احمد چنائے دستبردار
فارو ق ستار کو دھچکا، سینیٹ کا اہم امیدوار احمد چنائے دستبردار

  

کراچی (ویب ڈیسک) سابق سی پی ایل سی چیف اور ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے سینیٹ کیلئے نامزد امیدوار احمد چنائے نے دستبرداری کا اعلان کردیا, کہتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں امیدوار نہیں بننا چاہتا، کراچی کی بہتری کے عوام کیلئے میدان میں آیا تھا۔

مقامی اخبارات کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے، سابق سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کردیا، انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ٹیکنو کریٹ نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔احمد چنائے کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، کراچی کے شہریوں کی بہتری کیلئے میدان میں آیا تھا، موجودہ صورتحال دیکھ کر دستبردار ہورہا ہوں، اس صورتحال میں امیدوار نہیں بننا چاہتا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -