کراچی میں تھرپارکر کی لڑکی سے بدفعلی، ملزمان کی عدم گرفتاری پر عمرکوٹ میں احتجاج

کراچی میں تھرپارکر کی لڑکی سے بدفعلی، ملزمان کی عدم گرفتاری پر عمرکوٹ میں ...
کراچی میں تھرپارکر کی لڑکی سے بدفعلی، ملزمان کی عدم گرفتاری پر عمرکوٹ میں احتجاج

  

عمرکوٹ (ریحان ہاشمی) کراچی میں تھرپارکر ضلع سے تعلق رکھنے والی طیبہ راہموں سے اجتماعی زیادتی اور ویڈیو بنانے کے واقعے اور تمام ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی کی قیادت میں اجتحاج ،دھرنا مظاہرہ ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ملیر میں ضلع تھرپارکر سے تعلق رکھنے والی مصوم طیبہ راہموں کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور ویڈیو بنانے کے واقعے اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف آج پی ٹی آئی کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی لال مالھی اور نواب زید تالپور کی قیادت میں پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے اجتحاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اقلیتی رکن قومی اسمبلی لال مالھی اور نواب زید تالپور نے کہا کہ درندوں نے مصوم طیبہ کے ساتھ ظلم کے پہاڑ توڑ دیے مگر حکمران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

ایم این اے لال مالھی نے کہا اب ظلم کا سلسلہ زیادہ دیر نہیں چلے گا مصوم طیبہ کےساتھ انصاف کیا جائے، انہوں نےکہا کہ سات درندوں نے مصوم طیبہ کےساتھ اجتماعی زیادتی کرکے ویڈیو بنائی پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے لال مالھی نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ طیبہ واقعے میں ملوث تمام سفاک ملزمان کو فوری گرفتار کرکے نشانہ عبرت بنایا جائے رکن قومی اسمبلی لال مالھی نےکہا کہ مصوم پھولوں کو کچلا جارہا ہے مگر حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں مظاہرے میں شریک لوگوں نے سخت نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مصوم طیبہ کو انصاف دیا جائے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -