پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ حملہ ، دہشتگردوں کا سہولت کار گرفتار

پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ حملہ ، دہشتگردوں کا سہولت کار گرفتار
پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ حملہ ، دہشتگردوں کا سہولت کار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) پشاور نے زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پشاور کے زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کے سہولت کار محمد یاسر کو لڑمہ کیمپ کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ گرفتار دہشتگرد کا تعلق باجوڑ ایجنسی کے علاقے خار سے ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور مید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ملزم سے بہت سی اہم معلومات ملیں گی۔
خیال رہے کہ یکم دسمبر 2017ءکو پشاور کے زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک چوکیدار سمیت 8 طلباءشہید اور 23 طلباءزخمی ہوگئے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر کارروائی کرکے تینوں دہشتگردوں کو مار گرایا اور ملک کو بڑے سانحے سے بچالیا تھا۔