معروف بھارتی اداکارہ نے ایسے کپڑے پہنے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر لگا دیا کہ طوفان برپا ہو گیا

معروف بھارتی اداکارہ نے ایسے کپڑے پہنے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر لگا دیا کہ ...
معروف بھارتی اداکارہ نے ایسے کپڑے پہنے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر لگا دیا کہ طوفان برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکارائیں مختلف لباس پہن کر سوشل میڈیا پر تصاویر کیا اپ لوڈ کرتی ہیں کہ ایک بھونچال سا آ جاتا ہے اور لوگ طرح طرح کی باتیں شروع کر دیتے ہیں۔


اس مرتبہ صارفین کے عتاب کا شکار ہونے والی بھارتی اداکارہ ”سمانتھا اکینینی“ ہیں جو ساﺅتھ فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ وہ کئی کامیاب تامل، تیلگو اور ملایالم فلموں میں کام کر چکی ہیں ۔
حال ہی میں انہوں نے چھٹیاں منانے کے دوران ساحل سمندر پر مختصر لباس پہنے تصویر اپ لوڈ کی تو بھارتیوں کی ”غیرت بریگیڈ“ جاگ اٹھی اور شدید تنقید کا نشانہ شروع کر دی کہ وہ اب شادی شدہ خاتون ہیں اور اس لحاظ سے انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ انہیں کیسا لباس پہننا چاہئے۔


جیسا کہ ایک صارف نے لکھا ”اب آپ شادی شدہ ہیں اور ایک عزت دار گھرانے کی رکن ہیں، برائے مہربانی اپنے مداحوں کو تکلیف مت پہنچائیں۔“
ایک اور صارف کا کہنا تھا ”اب آپ کنواری نہیں بلکہ شادی شدہ خاتون ہیں اور یہ بات اپنے ذہن میں رکھیں۔“

صارفین کی تنقید کے بعد سمانتھا بھی خاموش نہ رہیں اور انسٹاگرام پر ایک قول شیئر کرتے ہوئے واضح پیغام دیا جس پر لکھا تھا ”ایک مضبوط خاتون کچھ ایسا کرنے کا عزم کرتی ہیں جو دوسرے کرنے کا عزم نہیں رکھتے۔“


انہوں نے یہ قول شیئر کرتے ہوئے لکھا ”خیر۔۔۔ اب مجھے یہ قول شیئر کرنا پڑ رہا ہے۔۔۔ کیونکہ میری پچھلی پوسٹ واقعی میں آواز بلند نہیں کر سکی۔ میں اپنے اصول خود بناتی ہوں، آپ کو اپنے اصول خود بنانا چاہئے۔“