اوباش کی خاتون سے زیادتی، برہنہ تصاویر بھی بنالیں

اوباش کی خاتون سے زیادتی، برہنہ تصاویر بھی بنالیں
اوباش کی خاتون سے زیادتی، برہنہ تصاویر بھی بنالیں

  

قصور (ویب ڈیسک) قصور میں ایک اور جواں سالہ خاتون کو اسلحہ کی نوک پر بے آبرو کر ڈالا گیا، ملزمان نے گن پوائنٹ پر مذکورہ خاتون کی برہنہ تصاویر بھی بنالیں۔

مسمات ساجدہ پروین نے قصور پولیس کو بتایا کہ ملزم اعظم نے سائلہ کو فون کیا کہ مجھے گھریلو ملازمہ کی ضرورت ہے اور پرکشش تنخواہ ملے گی تو سائلہ ملزم کے پاس الہٰ آباد آگئی تو ملزم مجھے ایک نامعلوم مکان میں لے گیا جہاں پر ملزم نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور سائلہ کی برہنہ تصاویر بھی اتاریں۔

قصور پولیس نے فویر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -قصور -