عمران خان پی ایس ایل میں کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟ ایسی ٹیم کی شرٹ پکڑ کر تصویر اتروا لی کہ دیکھ کر ہر پاکستانی حیران رہ گیا

عمران خان پی ایس ایل میں کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟ ایسی ٹیم کی شرٹ پکڑ کر ...
عمران خان پی ایس ایل میں کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟ ایسی ٹیم کی شرٹ پکڑ کر تصویر اتروا لی کہ دیکھ کر ہر پاکستانی حیران رہ گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا تیسرا ایڈیشن شروع ہونے میں محض 12 دن باقی رہ گئے ہیں اور ہر گزرتے دن کیساتھ پاکستانیوں کا جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے۔ پی ایس ایل کا جنون عوام میں تو پایا جا رہا ہے لیکن معروف شخصیات بھی لیگ شروع ہونے کے انتظار میں ہیں اور اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حمایت کر رہی ہیں۔

ایسے میں سب یہ جاننا چاہتے ہیں کہ سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟ تو جناب! یہ راز بھی بالآخر افشاءہو گیا ہے کیونکہ عمران خان کسی اور ٹیم کو نہیں بلکہ کراچی کنگز کی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں جس میں شاہد آفریدی، محمد عامر اور بابراعظم سمیت کئی معروف کرکٹرز شامل ہیں۔

یہ انکشاف اس وقت ہوا جب کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی عمران خان سے ملاقات اور انہیں کراچی کنگز کی جرسی تحفے میں دینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ کراچی کنگز کیلئے بھی یقینا یہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے والے عمران خان ان کی ٹیم کی حمایت کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -علاقائی -اسلام آباد -سندھ -کراچی -