چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بلا یا تو شہباز شریف نے بھی نواز شریف والا کام کر دیا ،چیف جسٹس کو غصہ چڑھا دیا کیونکہ ۔۔۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )سپریم کورٹ نے صاف پانی کیس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو فوری طور پر لاہور رجسٹری میں طلب کیا تو شہباز شریف مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے ،کل صبح 11بجے پیش ہونے کا اعلان کردیا ۔تفصیل کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔اس دوران عدالتی معاون عائشہ حامد نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں انکشاف کیا گیا کہ 540 ملین گندہ پانی دریائے راوی میں پھینکا جا رہا ہے۔عدالت نے اس انکشاف پر وزیراعلیٰ پنجاب کو فوری طور پر عدالت میں طلب کرلیا اور ریمارکس دیئے کہ شہباز شریف وضاحت پیش کریں کہ گندے پانی کی نکاسی کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لاہور تو پنجاب کا دل ہے اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے؟، لاہور کی یہ صورتحال ہے تو باقی شہروں کی کیا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ 'آلودگی کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کر سکتے ہیں تو وزیراعلیٰ پنجاب کو کیوں نہیں؟۔اس پر چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج مصروف ہیں ،اگر تھوڑا وقت مل جائے تو کل حاضر ہو جائیں گے ۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ شہباز شریف کو آج پیش ہونا چاہیے تھا ،اب وہ کل 11بجے تک پیش ہوں ۔