کپل شرما کا چھوٹی سکرین پر واپسی کا فیصلہ، سونی ٹی وی پر مزاحیہ پروگرام کریں گے

کپل شرما کا چھوٹی سکرین پر واپسی کا فیصلہ، سونی ٹی وی پر مزاحیہ پروگرام کریں ...
کپل شرما کا چھوٹی سکرین پر واپسی کا فیصلہ، سونی ٹی وی پر مزاحیہ پروگرام کریں گے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی سٹینڈ اپ کامیڈین کپل شرما ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر کچھ نیا لے کر آرہے ہیں ، کئی ماہ کے وقفے کے بعد ان کی واپسی کی خبر سے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کپل شرما ایک بار پھر سونی ٹی وی پر اپنا نیا مزاحیہ ٹی وی پروگرام لے کر آرہے ہیں ، اس سلسلے میں چینل انتظامیہ نے کپل کی واپسی کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ 35 سیکنڈ کی اس مختصر ویڈیو میں بڑی خوبصورتی سے کپل کے مشکل دور، بیروزگاری اور پھر دوبارہ شو ملنے کی کہانی مزاحیہ انداز میں بیان کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کپل شرما ساتھی اداکار سنیل گروور کے ساتھ لڑائی کے باعث شدید تنازعات کا شکار رہے، ان تنازعات کا اثر کپل کی صحت پر بھی پڑا اور وہ بیمار رہنے لگے ۔ صحت کی خرابی کے باعث بھارتی ٹی وی سے نشر ہونے والا ”دی کپل شرما شو“ بھی سخت مشکل میں آگیا اور کپل اپنے شو پر زیادہ توجہ نہ دے سکے، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ شو بند ہوگیا، تاہم اب وہ چھوٹی اسکرین پر واپس آگئے ہیں۔

شو بند ہونے کے بعد کپل شرما لائم لائٹ سے آﺅٹ ہوگئے ، اس دوران ان کی فلم فرنگی بھی کامیابی حاصل نہ کرسکی جبکہ ان کے سابق ساتھی سنیل گروور نے کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور وہ اب بھی سونی ٹی وی پر مزاحیہ پروگرام ’ دی ڈرامہ کمپنی‘ کر رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -