ضمنی ریفرنسز: نیب کے طلب کرنے پر نواز شریف بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ اسٹیل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز میں بیان ریکارڈ کروانے قومی احتساب بیورو (نیب) نہیں آئے۔
واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے نواز شریف کو ضمنی ریفرنس کی تیاری کے سلسلے میں بیان ریکارڈ کروانے کےلئے آج دن 11 بجے طلب کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے نیب راولپنڈی نے العزیزیہ کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔