”طلال چوہدری میری گاڑی کے سامنے دھمال ڈال رہا تھا اور۔۔۔“ چوہدری پرویز الٰہی نے طلال چوہدری سے متعلق ایسا واقعہ سنا دیا جو شائد ہی کسی کو معلوم ہو، وہ کیوں دھمال ڈال رہے تھے اور پھر کیا ہوا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

”طلال چوہدری میری گاڑی کے سامنے دھمال ڈال رہا تھا اور۔۔۔“ چوہدری پرویز ...
”طلال چوہدری میری گاڑی کے سامنے دھمال ڈال رہا تھا اور۔۔۔“ چوہدری پرویز الٰہی نے طلال چوہدری سے متعلق ایسا واقعہ سنا دیا جو شائد ہی کسی کو معلوم ہو، وہ کیوں دھمال ڈال رہے تھے اور پھر کیا ہوا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری سے متعلق ایسا واقعہ بنایا ہے جو شائد ہی کسی کو معلوم ہو۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران میزبان نے پرویز الٰہی سے سوال پوچھا کہ ”طلال چوہدری تو سنا ہے کافی زیادہ آپ کے قریب تھے؟“ تو انہوں نے دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ کس طرح طلال چوہدری ان کی گاڑی کے سامنے دھمال ڈالتے رہے اور پیسے لٹاتے رہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”یہ چھوٹا تھا، اس وقت میں نے تحصیل بنائی تو طلال چوہدری کے انکل چوہدری اکرم وہاں کے ناظم بنے۔ انہوں نے کہا کہ آپ خود افتتاح کریں تو میں وہاں گیا۔ جنرل (ر) پرویز مشرف نے اس روز شام کے وقت میٹنگ رکھی ہوئی تھی تو میں نے کہا کہ مجھے جلدی فارغ کر دی۔

چوہدری اکرم میرے ساتھ ہی گاڑی میں بیٹھے تھے اور ایک لڑکا گاڑی کے سامنے کھڑا ہو کر دھمال ڈال رہا تھا اور نوٹ نچھاور کر رہا تھا تو میں نے کہا کہ اسے گاڑی کے سامنے سے ہٹائیں، مجھے دیر ہو رہی ہے جس پر چوہدری اکرم نے کہا کہ چوہدری صاحب یہ میرا بھتیجا ہے، اسے کر دیں، یہ شوق سے کر رہا ہے۔

جب تقریب ختم ہوئی تو میں نے اسے اپنے پاس بلا کر کہا کہ یار تم ڈانس بہت اچھا کرتے ہوں، اس وقت یہ سیاست میں بھی نہیں آیا تھا۔ “

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -لاہور -