پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ آوروں کا سہولت کار گرفتار

پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ آوروں کا سہولت کار گرفتار
پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ آوروں کا سہولت کار گرفتار

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ٹی ڈی پشاور نے زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سہولت کار محمد یاسر کو لڑمہ کیمپ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ محمد یاسر کا تعلق خار باجوڑ ایجنسی سے ہے۔ یکم دسمبر 2017ءکو ہونے والے حملے میں ایک چوکیدار سمیت 8 طلباءشہید اور 23 طلباءزخمی ہوئے تھے۔ آپریشن کے دوران تینوں دہشتگرد مارے گئے تھے، دہشتگردوں کے سہولت کار کو نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے جس سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -