گلوبل زلمی لیگ کا میلہ سجنے کو تیار, دنیا بھر سے ٹیموں کی عجمان آمد کا سلسلہ شروع

گلوبل زلمی لیگ کا میلہ سجنے کو تیار, دنیا بھر سے ٹیموں کی عجمان آمد کا سلسلہ ...
گلوبل زلمی لیگ کا میلہ سجنے کو تیار, دنیا بھر سے ٹیموں کی عجمان آمد کا سلسلہ شروع

  

عجمان (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلوبل زلمی لیگ کا میلہ سجنے کو تیار ہے اور اس ضمن میں دنیا بھر سے ٹیموں کی عجمان آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،  لندن زلمی, ٹورینو, انچیون زلمی اور آسٹریا زلمی کی ٹیمیں عجمان پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان سپر لیگ چیمینز پشاور زلمی کی گوبل زلمی لیگ کی تیاریاں بھرپور طریقے سے عجمان میں جاری ہیں .گوبل زلمی لیگ گیارہ فروری سے عجمان ایڈن گارڈنز میں شروع ہوگی .لیگ میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے .لیگ میں شرکت کے لیے لندن زلمی, آسٹریا زلمی , ٹورینو زلمی اور انچیون زلمی کی ٹیمیں عجمان پہنچ گئیں .گلوبل زلمی لیگ کی ٹیموں میں دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے ساتھ بھارتی کرکٹرز بھی شامل ہیں .

مزید :

کھیل -