جسے جو رپورٹ عام کرنی ہے کر دے،میں نے کوئی خبر لیک نہیں کی،طارق فاطمی

جسے جو رپورٹ عام کرنی ہے کر دے،میں نے کوئی خبر لیک نہیں کی،طارق فاطمی
جسے جو رپورٹ عام کرنی ہے کر دے،میں نے کوئی خبر لیک نہیں کی،طارق فاطمی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے چودھری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جسے جو رپورٹ عام کرنی ہے کر دے ،میں نے زندگی میں کبھی کوئی خبر لیک نہیں کی ۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ڈان لیکس صرف (ن) لیگ کا مسئلہ نہیں، یہ ایک بہت سنجیدہ ایشو ہے اور اگر اس معاملے پر مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس نہ بلایا گیا تو معاملہ پبلک کروں گا۔

نجی ٹی وی چینل سمانیوز سے گفتگو میں سابق معاون خصوصی نے چودھری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی کوئی خبر لیک نہیں کی، جسے جو رپورٹ عام کرنی ہے کر دے ،ان کا کہناتھا کہ میر اضمیر مطمئن ہے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -