سکردو جگلوٹ روڈ پر کام تیزی سے جاری،منصوبہ 2 سال میں مکمل، دورانیہ صرف 3 گھنٹے رہ جائیگا، آئی ایس پی آر

سکردو جگلوٹ روڈ پر کام تیزی سے جاری،منصوبہ 2 سال میں مکمل، دورانیہ صرف 3 گھنٹے ...
سکردو جگلوٹ روڈ پر کام تیزی سے جاری،منصوبہ 2 سال میں مکمل، دورانیہ صرف 3 گھنٹے رہ جائیگا، آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سکردوجگلوٹ روڈکی توسیع اورمرمت کاکام تیزی سے جاری ہے،منصوبہ 2 سال میں مکمل ہو گاجس کے بعد سکردو گلگت کا سفر صرف3 گھنٹے کا رہ جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکردوجگلوٹ روڈکی توسیع اورمرمت کاکام تیزی سے جاری ہے،سٹرک کی توسیع کا کام ایف ڈبلیواوکوسونپاگیاہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس وقت سکردوگلگت کاسفر 8 گھنٹے ہے،جس پر کام تیزی سے جاری ہے اور یہ منصوبہ 2سال میں مکمل ہوگا،یہ سڑک گلگت اورسکردوکوآپس میں ملاتی ہے،آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ روڈدریائے سندھ کےساتھ ساتھ گلگت سکردوتک تعمیرہوگا،منصوبہ مکمل ہونے پرسکردوگلگت کاسفر 5 گھنٹے کم ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ ایف ڈبلیواونے 1300کلومیٹرطویل شاہراہ قراقرم بھی تعمیرکی تھی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -