عمر کوٹ میں شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا گیا
عمرکوٹ (ریحان ہاشمی)دھرتی سے اگر محبت ہے تو ہمیں بڑھ چڑھ کر پودے لگانے ہونگے شجر کاری مہم کو بھرپور کامیاب بنانا ہوگا،ایک نجی ٹی وی چینل اور عمرکوٹ جرنلسٹ فورم کی جانب سے گورنمنٹ ہائی اسکول عمرکوٹ سے شجر کاری مہم کا باضابطہ آغاز کیا گیا، اس موقع ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی سکول عمرکوٹ کے پرنسپل ڈوارکومل سوتہر سینئر ٹیچر سید ریاض الحسن شاہ جرنلسٹ فورم کے فقیر رسول بخش رحمدانی نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر اسلم مہر ہائی اسکول کے اساتذہ سید مناف شاہ اور نظر محمد درس وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہمیں دھرتی سے اپنی محبت کا ثبوت دینا ہو گا نجی ٹی وی چینل کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز انتہائی خوش آہند ہے زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ہم ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اپنا رول ادا کرسکتے ہیں ۔
اس موقع پر جرنلسٹ فورم کے صدر رسول بخش رحمدانی نے کہا کہ آج ہم ابتدائی طور ہائی اسکول میں ایک سو ساٹھ "160"پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ہے اور انشاءاللہ اس شجر کاری مہم کو عمرکوٹ شہر کے گلی محلوں اور تمام اسکولوں کالجوں تک پھیلایا جائے گا اس شجر کاری مہم میں عوام کو بھرپور حصہ لیکر کامیاب کرنا ہو گا ۔تقریب سے مولانا نظر محمد درس کانجی مل سید عدنان عادل شاہ سید مناف شاہ سائیں زمان کھوسہ سمیت مقررین نے خطاب کیا اور ہائی اسکول کے پرنسپل ڈوارو کو مل سید ریاض الحسن شاہ رسول بخش رحمدانی اسلم مہر اور اسکول کے طلبہ نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔