پاکستان بزنس کونسل دبئی کا  اجلاس،سالانہ آڈٹ رپورٹ پیش

پاکستان بزنس کونسل دبئی کا  اجلاس،سالانہ آڈٹ رپورٹ پیش
پاکستان بزنس کونسل دبئی کا  اجلاس،سالانہ آڈٹ رپورٹ پیش

  

دبئی (طاہرمنیرطاہر) پاکستان بزنس کونسل PBCدوبئی کی جنرل باڈی کا اجلاس گزشتہ دنوں دبئی کے ایک ہوٹل میں ہوا جس میں PBCکے عہدیداران ،ممبران ،یواے ای کے تاجر طبقہ اور پاکستانی کمیونٹی کے دیگر لوگوں نے بھرپور شرکت کی ۔جنرل باڈی میٹنگ کی صدارت احمد شیخانی نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی سے ریاض الوہاب اور ڈاکٹر ناصر خان موجود تھے ۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت خالد محمود نے حاصل کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض PBCدوبئی کے جنرل سیکرٹری کامران احمد ریاض نے حسب سابق بہترین انداز سے ادا کئے ۔PBCکے وی پی فنانس فہد اسلم نے پاکستان بزنس کونسل دوبئی کی سالانہ آڈٹ رپورٹ پیش کی اور سالانہ کارکردگی کے بارے شرکائے تقریب کو آگاہ کیا ۔اس موقعے پر PBC دوبئی کے صدر احمد شیخانی اور دیگر مقررین نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ دوبئی میں مقیم پاکستان تاجروں کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا۔جس سے پاکستانی تاجروں کو VATکی ادائیگی کے بارے کافی معلومات حاصل ہوں گی۔

مڈل ایسٹ میں موجود پاکستانی تاجروں کو سی پیک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہی دی جائے گی اور انہیں وہاں سرمایہ کاری کے لیے راغب کیا جائے گا ۔PBCکی اس تقریب میں راجہ محمد عزاز،عرفان انصراعوان،شاہد نذیر،طاہرشون،سلطان محمود،محمداجمل سعید،زبیر خان ،اشرف قادری،الطاف حسین،محمد یسین،عبدالاسلام،مہر وقاص الہٰی،محمد یوسف قادری ،مشتاق احمد قاضی ،فرحان حسین ،محمد ارشد،بلال امان اللہ،طاہر ،تسنیم داؤد ،عرفان پٹیل،سلمان ساجد،شمع ملک،عامر علی ،ظہور احمد اور نوید نور احمد کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے متعدد لوگوں نے شرکت کی ۔

تقریب ھذاکے دوران کچھ نئے لاگوں نے بھی PBCدوبئی میں شمولیت اختیار کی جنہیں خوش آمدید کہا گیا۔PBCکے حالیہ اجلاس میں بتایا گیا کہPBCدوبئی بزنس کو بڑھاوا دینے کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ سے رابطہ کر رہی ھے جس سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ھوگا اور پاکستانی معیشت مضبوط ہوگی۔

مزید :

عرب دنیا -