’’ میرے بستر پر دو سانپ چڑھ آئے اور جب میں نے ایک کو ۔۔۔‘‘خواب کی ایسی کیفیت جو کسی مرد کی خفیہ زندگی کا بھید کھول دیتی ہے

’’ میرے بستر پر دو سانپ چڑھ آئے اور جب میں نے ایک کو ۔۔۔‘‘خواب کی ایسی کیفیت ...
’’ میرے بستر پر دو سانپ چڑھ آئے اور جب میں نے ایک کو ۔۔۔‘‘خواب کی ایسی کیفیت جو کسی مرد کی خفیہ زندگی کا بھید کھول دیتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ ) میں نے رات کو اپنے بیڈ کے اوپر سیاہ رنگ کا سانپ دیکھا ہے، چھوٹا سا ہے ۔وہ مجھے دیکھ رہا تھا۔ البتہ اس نے ڈنگ مارنے کی کوشش نہیں کی ۔اس کے بعد ایک اورسانپ دیکھا جس کا رنگ مٹی کے رنگ جیسا تھا۔ اس کو میں نے مار دیا ۔پھر بعد میں کالے کو بھی مار دیا ۔اتنے میں میرے رشتہ دار دوست مجھے ملنے آجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تم ہمارے گھر چکر کیوں نہیں لگاتے۔اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔یہ خواب صبح کی نماز سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے کا ہے(ظہیر سرگودھا)
آپ کا کواب کافی پیچیدہ ہے،خواب میں محض سانپ کو دیکھ کر ہی تعبیر نہیں بتائی جاسکتی ،نہ آپ نے پورے کوائف بیان کئے ہیں ۔خیر اب جو اللہ بہتر کرے،مجھے تو یہ سمجھ آتی ہے کہ آپ کا تعلق دو ایسی خواتین کے ساتھ ہے جن کے بارے آپ کے دل میں اب کچھ تحفظات پیدا ہوچکے ہیں۔یا وہ آپ کی بدخواہ ہیں۔چونکہ آپ کے کوائف ادھورے ہیں اس لئے خواب کی باقی تعبیر بتانا مناسب نہیں لگتا۔اس خواب کا آپ کی ازدواجی،گھریلو یا جنسی زندگی سے تعلق ہے جو بعد ازاں کسی دشمنی کو جنم دے گی ۔آپ اپنا صدقہ اتاریں اور کسی برے کام کی جانب ہاتھ بڑھانے کا سوچئے بھی نہ ۔
۔۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔شادی شدہ ہیں ۔خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -