”ہم نے جو کام کیا ہے وہ ۔۔۔“ مشال قتل کیس میں بری ہونے والے ایک شخص نے ساتھیوں کے سامنے کیا تقریر کی؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

”ہم نے جو کام کیا ہے وہ ۔۔۔“ مشال قتل کیس میں بری ہونے والے ایک شخص نے ...
”ہم نے جو کام کیا ہے وہ ۔۔۔“ مشال قتل کیس میں بری ہونے والے ایک شخص نے ساتھیوں کے سامنے کیا تقریر کی؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے مشال خان قتل کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے 1 شخص کو سزائے موت اور 5 کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ 26 افراد کو بری کر دیا گیا۔

بری ہونے والے ان افراد میں سے ایک اجمل میار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے علاقے میں پہنچا تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے جبکہ اجمل میار نے اس موقع پر تقریر بھی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو چکی ہے اور نجی ٹی وی ڈان نیوز کے ٹاک شو میں بھی اس کا ذکر ہوا۔

ویڈیو میں اجمل میار کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ” مجھے خوشی تب ہوتی جب میرے 57 ساتھی بھی یہاں میرے ساتھ ہوتے۔ پاکستان ایک غلام ملک ہے اور مردان کا ڈی پی او ایک چور ہے۔ میرے ساتھیوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہم سے اللہ نے وہ کام لیا ہے جسے کرنے کیلئے بڑے بڑے لوگ ترستے ہیں۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -لاہور -خیبرپختون خواہ -مردان -