فاروق ستار، پی ایس پی میں خفیہ مذاکرات کا انکشاف

فاروق ستار، پی ایس پی میں خفیہ مذاکرات کا انکشاف
فاروق ستار، پی ایس پی میں خفیہ مذاکرات کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) عامر خان اور فاروق ستار گروپ کے درمیان اختلافات میں شدت آنے کے بعد فاروق ستار کے پی ایس پی سے مذاکرات کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس کے ایک بنگلے میں متحدہ پاکستان کے دو اہم رہنماﺅں کی پی ایس پی رہنماﺅں سے خفیہ ملاقات ہوئی، جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ اس ملاقات میں پی ایس پی رہنماﺅں کی جانب سے فاروق ستار گروپ کے رہنماﺅں کو عامر خان گروپ کے دباﺅ میں نہ آنے سمیت ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ پاک سرزمین پارٹی کے ایک انتہائی اہم ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان اور فاروق ستار گروپ میں چار روز سے جاری ایم کیو ایم پر قبضے کی جنگ شدت اختیار کرنے کے بعد فاروق ستار گروپ کی جانب سے پاک سرزمین پارٹی سے خفیہ رابطے میں ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس پی اور ایم کی وایم پاکستان کے رہنماﺅں کے درمیان ڈیفنس میں ہونے والی ملاقات کرانے میں مرکزی کردار ایک اہم شخصیت نے کیا تھا۔ ذریعے نے بتایا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں رابطہ کمیٹی اور فاروق ستار گروپ کے درمیان ہونے والے اختلافات کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں پی ایس پی رہنماﺅں کی جانب سے فاروق ستار گروپ کے لئے پی ایس پی کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھنے اور رابطہ کمیٹی کے آگے گھٹنے نہ ٹیکنے اور کسی بھی قسم کے دباﺅ میں نہ آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس پی رہنماﺅں کی جانب سے ملاقات میں عامر خان اورفاروق ستار گرو] کے درمیان معاملات طے نہ ہونے کی صورت میں فاروق ستار گروپ کو مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے، تاہم ڈیڑھ گھنٹے جاری رہنے والی اس ملاقات میں فاروق ستار گروپ کے رہنماﺅں کی جانب سے اپی ایس پی رہنماﺅں کی طرف سے دی گئی پیشکش پر اپنے ساتھیوں سے مشورہ کرکے کوئی فیصلہ کرنے کا کہا گیا ہے، تاہم رات گئے رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو کامران ٹیسوری کو سینیٹ الیکشن سے دستبردار کرانے کی صورت میں پی آئی بی آنے کی پیشکش کی ہے، لیکن فاروق ستار کسی صورت کامران ٹیسوری کے حوالے سے پیچھے ہٹنے پر تیار نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں بڑھتے ہوئے اختلافات کے پیش نظر سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار اپنی پارٹی رہنماﺅں سے صلح مشورہ کے بعد کوئی بڑا اعلان کرسکتے ہیں۔