فاروق ستار 4نشستیں فروخت کرچکے ،ساڑھے 3کروڑ قیمت لگائی:فیصل واوڈا

فاروق ستار 4نشستیں فروخت کرچکے ،ساڑھے 3کروڑ قیمت لگائی:فیصل واوڈا
فاروق ستار 4نشستیں فروخت کرچکے ،ساڑھے 3کروڑ قیمت لگائی:فیصل واوڈا

  

کراچی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پہلے کہہ چکا تھا عامر خان ایم کیو ایم پاکستان کو لیڈ کریں گے کیونکہ کارکن ان کے ساتھ ہیں جو آج ثابت ہوگیا۔ایک ٹی وی ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا کہ فاروق ستار سینیٹ کی 4نشستیں فروخت کرچکے ہیں ساڑھے تین کروڑ میں ایک ووٹ کی قیمت لگائی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پوری کہانی کامران ٹیسوری پر نہیں ہے۔یہ سیاسی جوڑ توڑ اور نشستیں بیچنے کا عمل تھا۔فاروق ستار نے پارٹی کاآئین رابطہ کمیٹی اور قوم سے پوچھے بغیر تبدیل کیا اور اس میں ساری پاور اپنے ہاتھ میں لے لی۔انہوں نے کہا کہ جب یہ ٹارگٹ کلر تھے،بھتہ خور تھے،تب بھی میں نے ان کے خلاف آواز بلند کی۔ایم کیو ایم ٹکڑے ٹکڑے ہوتے ہوتے یہ ہمارے لیے کھلونے بن گئے ہیں۔میں نے اپنی پارٹی سے کہا ہے کہ ہم اس کے مزید ٹکڑے کریں گے تاکہ اس کھلونے سے ہم کھیل سکیں۔

فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عامر خان جانتے ہیں کہ فاروق ستار نے پیپلز پارٹی کو سینیٹ کی نشستیں کوڑیوں کے دام دیں۔ان کے 6ایم پی ایز تو ایسی قیمت لے رہے ہیں کہ کوئی چلتا ہوا آدمی بھی انہیں خرید لے۔ایم کیو ایم کا اسٹاک گرگیا ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ فاروق ستار نے ساڑھے تین 3کروڑ روپے ایک ووٹ کی قیمت لگائی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -