کیپ ٹاﺅن، بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے کرکٹ میچ سے قبل پاکستانی کمیونٹی کا کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ
کیپ ٹاﺅن(فہیم شبیر سے)بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین ہونے والے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ شروع ہونے سے قبل پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا۔پاکستان جنوبی افریقہ ایسوسی ایشن کے صدر امانت علی تارڑ، جوہانسبرگ یونٹ کے صدرچودھری نشاط احمد،وائس چیئرمین میاں نصیر احمد،رضا بٹ،سید احمد ولید بخاری،سعید میو،مرزا عمیرسمیت پاکستانیوں کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک ہوئی ،جنہوں نے کشمیر کی آزادی اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے ،کیپ ٹاﺅن سٹیڈیم کشمیر بنے کا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا۔